Wednesday, 23 June 2010

تحریکِ ختمِ نبوت کو پُر امن طور پر ہر حال میں جاری رکھا جائے گا مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان

لاہورپ رمجلسِ احرارِ اسلام پاکستان نے اِس عزم کا اعادہ کیاہے کہ تحریکِ ختمِ نبوت کو پُر امن طور پر ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور بغیر کسی مصلحت کے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لئے ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد جاری کھی جائے گی حکمران اور سیاستدان ہو ش کے ناخن لیں اور کفر پروری اور قادیانیت نوازی ترک کردیں اِن خیالات کا اظہار مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو قائدِ احرار سید عطا ء المھیمن بخاری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ،قاری محمد یوسف احرار ،میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ ، یاسر عبدالقیوم ،قاری محمد اصغر عثمانی ،محمد ارشد چوہان، سید صبیح الحسن ہمدانی او ر دیگر نے شرکت کی ۔سید عطا ء المہیمن بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف کا یہ بیان کہ ’’ قادیانی ہمارے بہن بھائی ہیں اور ملک کا اثاثہ ہیں ‘‘ نہایت ہی بے حمیتی کا شاخسانہ ہے ایسے لگتا ہے کہ جیسے وہ حکمرانوں کی طرح امریکی تابعداری ،کفر پروری اور قادیانیت نوازی میں بہت آگے نکل چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دیتے ہیں پارلیمنٹ اور آئینِ پاکستان کو کھلا چیلنج کر رہے ہیں مرزا غلام احمد قادیانی نے مسلمانوں کو کنجریوں کی اولاد کہا ۔ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فروخت کیے سینکڑوں قادیانی اسرائیلی فوج میں صیہونی خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے میں میاں نواز شریف کا یہ بیان لگا تا ہے سکہ بند قادیانی بریگیڈئر )ر(نیاز احمد سے خصوصی مراسم کا شاخسانہ ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر مقر رین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے مسلمانوں کے چودہ سو سالہ متفقہ عقائد اور فکرو نظر کی کھلی توہین کی ہے اُنہیں اللہ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے کردار اور بعض اینکرز کے یکطرفہ طرزِ عمل پر نہایت افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہاگیاکہ ملک کے اساسی نظریے کے خلاف نفرت آمیز مہم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں 28مئی کو لاہور کی 2قادیانی عبادت گاہوں پر حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت اس حادثے کے اصل ملزمان کو بے نقاب کرنے میں تاخیر نہ کرے ۔مجلسِ احرارِ اسلام اور تحریکِ ختمِ نبوت کو عالمی سطح پر منظم کرنے کے لئے کئی ایک فیصلے کیے گئے علاوہ ازیں مجلسِ احرارِ اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ جو متحدہ تحریکِ ختمِ نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیئر بھی ہیں نے بتایا ہے کہ اسلامی قوانین کے خلاف قادیانیوں سمیت مختلف حلقوں کی مہم اور تحریکِ ختمِ نبوت کی تازہ ترین صورتِ حال کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے متحدہ تحریکِ ختمِ نبوت کی مرکزی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 8جون بروز منگل)آج(بعد نمازِ ظہر 2)بجے(دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام مکاتبِ فکر کے رہنما شرکت کری گے بعد ازاں شام پانچ بجے ایک پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا#

No comments:

Post a Comment